28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 8:51
وزارت دفاع پر حملے کی منصوبہ بندی،درجنوں افغان فوجی گرفتار
جیو نیوز - کابل… افغانستان میں وزارت دفاع کی عمارت پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں درجنوں افغان فوجیوں کو گرفتارکرلیاگیا۔ عمارت سے 10خود کش جیکٹیں بھی برآمد کرلی گئیں۔ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیاگیا ہے کہ کابل میں وزارت دفاع کی عمارت سے متعددافغان فوجیوں کو حراست میں لیاگیا ہے۔ان اہلکار وں کوحملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتارکیاگیاہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع کی عمارت سے دس خودکش جیکٹیں بھی ملی ہیں، یہ عمارت کابل کے صدارتی محل اورنیٹوہیڈکوارٹرکیقریب واقع ہے تاہم اخبارنے افغان حکام کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ گرفتارفوجی ممکنہ طورپر سرکاری ملازمین کولانے والی بسوں اورمحکمہ دفاع میں خود کش حملے کرنے کامنصوبہ بنارہے تھے۔