تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2012
وقت اشاعت: 9:3

امریکا:دلدل میں پھنسے شخص کی جان بچا لی گئی

جیو نیوز - اٹلانٹا… امریکا کے شہر اٹلانٹامیں ایک شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد دلدل میں ڈوبنے سے بچالیا گیا۔حکام کے مطابق ایک شخص تعمیراتی سائٹ کے نزدیک چہل قدمی کر رہا تھا کہ دلدل میں جاگرا اور اس میں دھنسنا شروع ہوگیا۔اس واقعے کی اطلاع ریسکیو ادارے کو دی گئی جس نے اس شخص کو نکالنے کے لیے کوششیں شروع کردیں لیکن یہ آسان کام نہ تھا۔ریسکیو اہل کاروں کو اس کام میں کافی مشکل پیش آئی تاہم کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد اس شخص کو دلدل سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.