تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2012
وقت اشاعت: 0:20

دوہا میں تیسری سالانہ بحری دفاعی نمائش جاری

جیو نیوز - دوہا …قطرکے دارالحکومت دوہا میں تیسری سالانہ بحری دفاعی نمائش کا انعقاد کیا گیاہے ۔ اس نمائش میں بحری دفاع کے لئے استعمال میں لائے جانے والے جدید ہتھیار اور آلات پیش کئے گئے ہیں۔ا س سال دوہا میں ہونے والے ایکسپو میں 50ممالک کی 150 سے زائد دفاعی کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جنہوں نے اپنے تیار کردہ جدید بحری ہتھیار ، آبدوزیں، ا یئر بیس اور بحر ی جہازوں کے ماڈلز پیش کئے ۔ تین روزہ نمائش میں قطر کی اعلیٰ سطحی فوجی قیادت کے علاوہ وزارتِ دفاع کے وفود نے بھی شرکت کی اور ان جدید آلات کا جائزہ لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.