28 اپریل 2012
وقت اشاعت: 15:5
قندھار میں گورنر کے کمپاوٴنڈ پر حملہ،2خود کش حملہ آور ہلاک
جیو نیوز - کابل… افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کے گورنرکے کمپاوٴنڈ پر دہشت گرد حملہ کیا گیا ہے ۔ حملے میں دو دہشت گرد ہلاک کردئیے گئے ہیں گورنر قندھار Toryalai Weesaکا کہنا ہے کہ وہ کمپاونڈ کے اندرہیں اور سب ہی محفوظ ہیں، صوبائی گورنر کے مطابق دو یا 3 افراد کمپاوٴنڈ میں داخل ہوئے تھے اور سیکورٹی فورسز نے ان کاگھیراوٴ کرلیا ہے اور وہ جلد ہی یا تو پکڑے جائیں یا مارے جائیں گے،سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، گورنر کے مطابق دو حملہ آور ہلاک ہیں جبکہ نیٹو کا ہیلی کاپٹر فضائی جائزہ بھی لے رہا ہے۔