13 مئی 2012
وقت اشاعت: 22:3
چین میں طوفانی بارشوں سے 40افراد ہلاک،نظام زندگی درہم برہم
جیو نیوز - بیجنگ …چین میں گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین میں گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا ہے۔بارشوں کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک جبکہ 18 سے زائد لاپتہ ہوگئے ہیں۔بارشوں سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد بتائی گئی ہے تاہم 30 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے چین کے جنوبی حصے میں اگلے تین روز میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔