تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مئی 2012
وقت اشاعت: 15:16

انڈو نیشیا ، برطانوی خاتون کو منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا

جیو نیوز - بالی … انڈونیشیا میں ایک برطانوی خاتون کو مبینہ طور پر منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی خاتون کو جزیرہ بالی سے 2.5 ملین ڈالر مالیت کی منشیات مبینہ طورپر سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی برطانوی خاتون انیس مئی کو بنکاک سے ایک پرواز کے ذریعے انڈونیشیا پہنچی تھی جہاں اس کے سوٹ کیس سے 4.7 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی تھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون سے تحقیقات جاری ہیں ا ور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اسے سزائے موت سنائی جاسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.