تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:30

ہانگ کانگ میں بارشوں کا 13سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

جیو نیوز - ہانگ کانگ … ہانگ کانگ میں طوفا نِ باد و باراں نے تباہی مچادی ، تیز ہواوٴں کے ساتھ ہونے والی بارش سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں،مختلف حادثات میں 50افراد زخمی ہو گئے۔13 سال کا رکارڈ توڑدینے والی طوفانی بارشوں نے سیکڑوں درختوں کو اکھاڑ دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 118کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کی پیش گوئی کی ہے، اس سے قبل تیز ہوائیں اور تین میٹر سے زائد اونچی لہریں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ صورتحال کے باعث ہزاروں افراد بسوں اور کشتیوں کے اڈوں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔ٹرین اور فضائی سروس بھی معطل ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.