تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:9

بھارت، آسام میں شرپسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت کی ریاست آسام میں لسانی فسادات میں ہلاک افراد کی تعداد اکیس ہوگئی ہے۔متاثرہ ضلع کوکراجھر میں شر پسندوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق کوکراجھر میں جمعے کی رات سے شروع ہونیوالے فسادات کے ریاست کے مختلف علاقوں تک پھیل گئے ہیں جن میں مسلسل ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔کوکرا جھر سے مزید چار لاشیں ملی ہیں۔کوکراجھرChirang،Dhubri کے علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ خراب حالات کی وجہ سے پچاس ہزار افراد مختلف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.