24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:9
چین میں بارشیں، حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد100ہوگئی
جیو نیوز - بیجنگ… سمندری طوفان Vicenteہانگ کانگ اور گوانگ ڈونگ کے ساحلوں سے ٹکرا گیا۔جس کے باعث چین کے مختلف علاقوں میں بارشیں جاری ہیں۔مختلف حادثات میں سو افراد زخمی ہوگئے۔ طوفان vecente ہانگ کانگ کے ساحلوں سے ٹکرایا گیا جس کے زیر اثر علاقے میں شدید طوفانی ہوائیں اور موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ہانگ کانگ میں بارشوں کا تیرہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ تیز ہواوٴں کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ کئی مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔ خراب موسم کے باعث چوالیس پروازیں منسوخ اور جبکہ کئی کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی۔ چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کا شہر Taishang طوفان سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔یہاں بھی طوفانی ہواوٴں اور بارشوں سے املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔دارلحکومت بیجنگ اور اس کے ادرگرد کے علاقوں میں بھی تین دن سے شدید باشوں کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد سو ہو گئی ہے۔