24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:11
شامی فوج نے کیمیائی ہتھیار سرحد پر پہنچا دیئے، باغیوں کا دعویٰ
جیو نیوز - دمشق… شام کی باغی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت کیمیائی ہتھیار ہوائی اڈوں اور سرحدوں پر پہنچا چکی ہے۔ فری سیرئین آرمی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ہتھیارں کی پوزیشنوں اور ان کے مقام سے آگاہ ہیں جنھیں سرحدی ہوائی اڈوں پر منتقل کیا گیا ہے، جن کا مقصد بشارالاسد کو عہدہ چھوڑنے کا کہنے والی عالمی برادری پر دباوٴقائم کرنا ہے۔ گزشتہ روز دمشق حکومت نے خبردار کیا تھا کہ کسی بیرونی حملے کی صورت میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ ایسا کرنا سنگین غلطی ہو گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے بھی دمشق حکومت کے اس بیان کی مذمت کی۔