24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:17
عراق،گذشتہ روز کی پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد113ہوگئی
جیو نیوز - بغداد… عراق میں گزشتہ روز مختلف پرتشدد کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد113 ہوگئی جبکہ ڈھائی سو افراد زخمی ہیں۔ دارالحکومت بغداد، اس کے نواحی علاقوں، کرکوک اور دیالہ صوبے سمیت19 شہروں میں تقریبا 29 حملے کیے گئے۔ سیکورٹی کے لیے آج اضافی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ڈھائی سال میں امریکی افواج کے عراق سے انخلاء کے بعد پرتشدد کارروائیوں کے تناظر میں اسے بدترین دِن قرار دیا جا رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل القاعدہ نے خبر دار کیا تھا کہ ان کا گروہ پھر سے اکٹھا ہو رہا ہے۔ تاہم فوری طور پر کسی نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔