تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:33

شام کے صدر زیادہ دیر رکنے والے نہیں، عرب لیگ

جیو نیوز - قاہرہ… عرب لیگ کا کہنا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسدزیادہ دیر رکنے والے نہیں، ان کے اقتدار میں چند دن ہی باقی بچے ہیں۔ عرب اخبارالحیات کو انٹرویو میں عرب لیگ کے سربراہ نبیل العرابی کا کہنا ہے کہ سیاسی اصلاحات کا وقت گزر گیا، اب اقتدار کی منتقلی ہونی چاہیے۔ دوحہ میں اتوار کو ہونے والے اجلاس میں عرب لیگ وزراء کا کہناتھا کہ صدر بشارالاسداقتدار چھوڑ دیں تو انہیں اور خاندان کو محفوظ راستہ دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.