25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:37
قبرص میں متعین شام کی سفیر استعفیٰ دے کر قطر پہنچ گئیں
جیو نیوز - قبرص…قبرص میں متعین شورش زدہ ملک شام کی سفیرلمیاء الحریری استعفیٰ دے کر قطر پہنچ گئیں۔مذکورہ استعفیٰ شامی حکومت کے لیئے دوسرا سفارتی دھچکا ہے، اس سے پہلے عراق میں شامی سفیر نواف فارس نے شامی فوج کی حکومت مخالفین کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کارروائیوں پر بطور احتجاج اسی مہینے منحرف ہوگئے تھے۔ انھوں نے فوج پر زوردیا تھا کہ وہ اپنی بندوقوں کا رخ حکومت کی جانب موڑ لے۔دریں اثنائامریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکا شامی صدر بشارالاسد کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کرنے کے لیے شامی حزب اختلاف کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین کی جانب سے قرارداد کو ویٹو کیے جانے کے بعد اب امریکا کونسل سے باہر شامی حزب اختلاف کو حمایت کا واضح پیغام دینے کے لیے کام کررہا ہے۔