تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:6

مصر، ہشام قندیل کو نئی کابینہ بنانے کی دعوت

جیو نیوز - قاہرہ… مصرکے صدر محمد مرسی نے وزیر آبپاشی ہشام قندیل کو نئی کابینہ بنانے کی دعوت دی ہے، اس طرح مصر میں پہلے کم سن اور پہلا باریش وزیر اعظم نامزدہوا ہے۔مصر کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر مرسی نے سبکدوش ہونے والی حکومت میں آبپاشی اور آبی وسائل کے وزیر ہشام قندیل کو نئی کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی ہے جو فوج کی مقرر کردہ موجودہ کابینہ کی جگہ لے گی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مصر کے نامزد وزیر اعظم مکمل با اختیارہوگا اور اسکو اہم سکیورٹی عہدوں پر تقرر کے اختیاربشمول مسلح افواج کی تعیناتی حاصل ہوگی یا نہیں۔ محمد مرسی کے جون میں صدر منتخب ہونے کے بعد سے ان کی مسلح افواج کے ساتھ اختیارات کے لیے کشمکش جاری ہے۔فوج نے عدالت کے ذریعے منتخب پارلیمان کو چلتا کیا اور آئینی اختیارات ہتھیا لئے جس کے بعد صدر کا عہدہ محض نمائشی ہوکر رہ گیا ہے اور صدر مرسی کو اہم فیصلے کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.