تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:22

میکسیکو ،ٹیکسی اسٹینڈ پر فائرنگ ، 8افراد ہلاک

جیو نیوز - میکسیکو سٹی… میکسیکو میں نامعلوم حملہ آورں نے غیرقانونی ٹیکسی اسٹینڈ پرفائرنگ کرکے ڈرائیوروں سمیت 8 افراد کومارڈالا۔ میکسیکوکے شمالی شہرمانٹیری میں نامعلوم افرادنے ایک گھرسے ٹیکسی اسٹینڈپراندھادھندفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک راہگیراور6 ٹیکسی ڈرائیورہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیاکے مطابق جائے وقوعہ کے قریب ایک خاتون کی لاش بھی ملی ہے جسے گولی مارکرقتل کیاگیا۔پولیس نے شبہ ظاہرکیاہے کہ دونوں واقعات کی کڑیاں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.