تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:11

اعلیٰ فوجی عہدیدار شامی فوج سے منحرف، مسلح جدوجہد کا اعلان

جیو نیوز - دمشق… شام سے فرار بریگیڈیئر مناف طلاس نے تصدیق کی ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کے خلاف منحرف ہو گئے ہیں ، انہوں نے حکومتی فوج کے خلاف مسلح جد وجہد میں شرکت کا بھی اعلان کردیا ہے۔ عرب ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ وہ شام کے تمام شرفاء سے درخواست کرتا ہے کہ شام کی خدمت کرتے ہوئے ناحق خون بہاوٴ کو روکیں ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آپ کوعوام کے سامنے بطور خادم پیش کرتے ہیں جو بے گناہ لوگوں کے قتل کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرنے چاہتا ہے۔ شام کے حزب اختلاف کے ترجمان بسام جعارہ نے بریگیڈیئر طلاس کے بیان کو سراہا اور توقع کی کہ بشار الاسد کے خلاف مزید لوگ منحرف ہوجائینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.