تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:27

ہالی وڈ اسٹار کرسٹین بیل کی فائرنگ کے متاثرین کی عیادت

جیو نیوز - ڈینور… ہالی وڈ فلم’دی ڈارک نائٹ رائزز‘ کے اسٹار کرسٹین بیل نے کولوراڈو میں فائرنگ کے دوران بچ جانے والے افراد کی اسپتال جا کر عیادت کی۔ کرسٹین بیل نے ٹی شرٹ اور جینز پہنے متاثرین کی عیادت کی ۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں اور طبی عملے کا شکریہ ادا کیا، اس سے قبل امریکی صدر اوباما اور ڈینور کے عہدیداروں نے بھی متاثرین سے ملاقات کی تھی ۔ ’دی ڈارک نائٹ رائزز ‘ کے پریمئیر پر مشتبہ ملزم جیمز ہومز نے فائرنگ کرکے 12 افراد کو قتل اور 58 کو زخمی کیا تھا، اس پربھاری ہتھیار خریدنے اور جمع کرکے لوگو ں کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی ہے ، عدالت میں جرم ثابت ہونے پر جیمز کو موت کی سزا ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.