25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:7
حسنی مبارک اورساتھیوں کے 20 کروڑ ڈالرز سے زائداثاثے منجمد
جیو نیوز - زیورخ… سوئس حکام نے مصری حکومت کی درخواست پر ابتدائی طور پر سابق صدر حسنی مبارک اور انکے ساتھیوں کے بیس کروڑ ڈالرز سے زائد کے اثاثے منجمد کردئیے۔اس بات کا انکشاف مصر کی اینٹی کرپشن اتھارٹی اور بیرون ملک سے قومی اثاثے واپس لانے پر مامور کمیشن کے سربراہ جج عاصم الجوہری نے کیاہے۔ انکے مطابق سوئس حکام نے مصری عدالت کی جانب سے سابق صدر حسنی مبارک اور انکے اہل خانہ وساتھیوں کے بیرون ملک اثاثوں کو منجمد کرنے کی درخواستوں پر عملدرآمد کرتے ہوئے سابق حکمراں طبقے کے مزید بیس کروڑ بیس لاکھ ڈالر کے اثاثے منجمد کردئیے ہیں۔ اس طرح سے سوئس حکام کی جانب سے ابتک منجمد کئے جانے والے اثاثوں کی کل رقم ستر کروڑ پچاس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔