تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:13

اسپین کے شمالی مشرقی جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

جیو نیوز - میڈرڈ…اسپین کے شمالی مشرقی علاقے میں فرانس کی سرحد کے قریب جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس آگ سے 4 افراد ہلاک اور 14 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات متاثر ہوئے ہیں فرانس خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے ڈیڑھ ہزار فائر فائٹرز جن میں فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آگ بجھانے کی اِس کارروائی میں فرانس اور اسپین کے 25 طیاروں نے بھی حصہ لیا۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک ہسپانوی اور 3 فرانسیسی شہری شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق متاثر علاقے میں گرمی کی شدت میں کمی نے آگ بجھانے میں مدد دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.