تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:15

بھارت کاپاکستانی سرحد پر فورسز اورآپریشنل یونٹس میں اضافہ

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت نے پاکستانی سرحد پرجنگی طیارے اور فورسز کے آپریشنل یونٹس میں اضافہ کردیاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب جنگی طیاروں ،ریڈار اور فضائیہ کے علاوہ فوج اور سیکوریٹی فورسز کے آپریشنل یونٹس کے قیام میں اضافہ کردیا ہے۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی اولین ترجیح اگرچہ اب مشرقی سرحد ہے تاہم وہ مغربی سرحد کو نہیں بھولا ہے اور علاقے میں انتہائی طاقتور جنگی اڈے اور جدید سینسر سینٹر قائم کررہا ہے۔ جدید اور طویل فاصلے تک نظر رکھنے والیٹی ایم ڈی 1955 قسم کا ریکارڈ سسٹم نصب کیا جائے گا جو فالکن آواکس سسٹم پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ضروری فائٹنگ مشینری کے لئے اڈوں کاقیام بھی شامل ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے منگل کو انتہائی اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان اور چین کی سرحدوں کے ساتھ فوجی انفار اسٹرکچر کی تعمیراور سیکویٹی کی صورتحال کا زا سر نو جائزہ لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.