تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:31

برطانیہ آنے والے63ہزار طلباء جعلی ہیں، رپورٹ

جیو نیوز - لندن… ایک برطانوی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ2011میں تعلیم کے لئے برطانیہ آنے والے 63ہزار طلبا جعلی ہیں،جو تعلیم کے حصول کی بجائے غیر قانونی طورپر کام کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ برطانیہ کے مائیگریشن واچ نامی گروپ نے محکمہ داخلہ کی پائلٹ اسکیم کے اعداد و شمار سے تیار کردہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ تعلیم کے نام پر انگلینڈ آنے والے 62فیصد میانمار اور59 فیصد بھارتی طلبا جعلی ہوتے ہیں۔ بنگلہ دیش اور نائیجریا کے بھی 59فیصد طلباجعلی ہیں۔ برطانیہ کے مائیگریشن واچ رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2011میں 63000جعلی طلبا برطانیہ میں داخل ہوئے، گروپ کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ واضح شہادتیں ہیں کہ اسٹوڈنٹ ویزے کا غلط استعمال کیاجارہا ہے ، بوگس اسٹوڈنٹس غیر قانونی طورپر کام کرنے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ ان 63ہزار جعلی طلبامیں سے 61فیصد نے برطانیہ کے پرائیویٹ کالجوں، 17فیصد نے سرکاری کالجوں اور14فیصد نے یونیورسٹیوں میں داخلوں کے لئے درخواستیں دی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.