تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 11:23

بنگلادیش، سعودی سفارتکار کے قتل میں ملوث 4ملزمان گرفتار

جیو نیوز - ڈھاکا… بنگلادیش کی پولیس نے گزشتہ مارچ 2012 میں سعودی سفارت کار کے قتل میں ملوث مبینہ چار مشتبہ ملزم گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ ڈھاکا پولیس کے ڈپٹی کمشنر نذر الاسلام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے چاروں ملزموں کی عمریں بائیس اور پچیس سال کے درمیان ہیں، ان کے قبضے سے واقعہ میں استعمال کی گئی پستول اور کار برآمد کر لی گئی ہے۔اور ملزموں نے ڈھاکا میں سعودی سفارت کار/ خلف آل علی کو شہر کے علاقے گلشن میں مارچ میں ان کی رہائش گاہ کے نزدیک چہل قدمی کے دوران گولی مار کر قتل کرنے اعتراف جرم کر لیا۔ مقتول سفارت کار گذشتہ کئی سال سے گلشن کے علاقے میں کرائے کے ایک اپارٹمنٹ میں رہ رہے تھے۔ قتل کے وقت ان کی عمر پینتالیس سال تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.