تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:34

کولوراڈو، 12افراد کی ہلاکت کے ملزم نے تمام تفصیلات لکھ دی تھیں

جیو نیوز - ڈینور…امریکی ریاست کولوراڈو میں 12 افراد کی ہلاکت کے ملزم نے واردات سے قبل اس کی تمام تفصیلات لکھ کر اپنے پروفیسر کو بھیجی تھیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرورا شہر کے سنیما میں واردات سے قبل ملزم جیمز ہومز نے تمام تر منصوبہ تحریری شکل میں ایک نوٹ بک میں لکھ کا نفسیات کے ایک پروفسیر کو بذریعہ ڈاک بھجوا دیا تھا، جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر ان تک نہیں پہنچ سکا۔ اس مقدمے کی ابتدائی سماعت پیر کو ہوئی اور اب اگلی سماعت آئندہ پیر کو ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.