27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:30
شامی فوج کی دمشق اور حلب میں گولہ باری، 114 افراد ہلاک
جیو نیوز - دمشق…شام کی سرکاری فوججو شمالی شہر حلب میں داخل ہوکر باغیوں کے ساتہ شدید لڑائی میں مصروف ہے جبکہ جمعرات کو شام کے مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات میں ایک سو چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔العربیہ ٹی وی نے شامی جنرل انقلاب کمیشن سے وابستہ کارکنان کے حوالے سے اطلاع دی کہ حلب کے علاقے مشہد میں سرکاری فوج کی فائرنگ سے چھبیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمعرات کو ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں مارے گئے ایک سو چودہ افراد میں بتیس فوجی اور اکیس باغی جنگجو شامل ہیں۔گذشتہ روزشام میں جھڑپوں اور سرکاری فوج کی گولہ باری میں ایک سو آٹھ افراد مارے گئے تھے۔