تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:46

سعودی عرب:ریاض میں گوداموں میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا

جیو نیوز - ریاض…سعودی دارالحکومت ریاض میں 4گوداموں میں لگی آگ پر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔سعودی دارالحکومت ریاض کے ایک گودام میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں ساتھ والے 3گودام بھی لپیٹ میں آگئے، گودام میں معمول کے مندرجات تھے جسے نقصان پہنچا تاہم اس دوران محکمہ شہری دفاع کے کارکنوں نے گودام میں پھنسے ہوئے 15کارکنوں کو بچالیا، کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایاگیا،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم گودام میں رکھے ہوئے سامان جل جانے کی وجہ سے لاکھوں ریال کا نقصان ہوا ، اس کارروائی میں سعودی موبائل فورس،محکمہ بجلی اور سعودی ہلال احمر نے حصہ لیا۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ اور شدید گرم موسم بتائی جاتی ہے تاہم تحقیق جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.