تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:52

ترکی کی شام میں کرد باغیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

جیو نیوز - انقرہ… ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے شام میں کرد باغیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی ہے۔ ترک ٹیلی وژن سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے پڑوسی ملک شام پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے ترکی میں دہشت گردی پہیلانے کیلئے ملک کے شمال میں کرد دہشت گرد تنظیم PKK کو پانچ صوبے الاٹ کر دیے ہیں، لیکن ترکی دفاعی ضروریات کے تحت ان پر حملے کے لیے کسی قسم کے تردد کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ دوسری جانب شام کے ایک باغی یونٹ سے تعلق رکھنے والے کرد کمانڈر عبید موسیٰ کا کہنا ہے کہ اگر ترکی شامی حکومت کے خلاف جدوجہد میں ہماری مسلح مدد کرتا ہے تو پھر ہمیں بھی کرد باغیوں کے خلاف لڑائی میں اس کی مدد کرنی چاہیے اور ترکی سے فوجی مدد ملنے کے بعد ہم شامی فورسز اور کرد باغیوں کے خلاف لڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.