تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:2

افغان صدر کرزئی کا اپنی حکومت کے کرپٹ ہونے کا اعتراف

جیو نیوز - کابل… افغان صدر حامد کرزئی نے اپنی حکومت کے کرپٹ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے 2014 میں بین الاقوامی افواج کے انخلاسے قبل ملک میں جامع اصلاحات کے لئے جامع ہدایت جاری کی ہیں۔ صدر حامد کرزئی نے ایک بیا ن میں کہا کہ بڑی کامیابیوں کے باوجود ہمیں حکومتی طریقہ کار میں مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔ ان میں کرپشن کے خلاف جنگ ،حکمرانی کو مضبوط بنانا اور معاشی طور پر خود کفالت شامل ہیں۔ صدر حامد کرزئی نے سپریم کورٹ سے کہا کہ انتظامی بد عنوانیوں ،اراضی پر قبضہ سے متعلق تمام مقدمات پر کا م کر کے ان کا 6 مہینے میں فیصلہ کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.