تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:20

رمضان میں ڈھاکا کے چوک بازار کی رونقیں عروج پر

جیو نیوز - ڈھاکا… رمضان المبارک میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے چوک بازارکی رونقیں اوربھی بڑھ جاتی ہیں۔ قسم قسم کے لذیذکھانوں کی خوشبووٴں سے لوگ کھانے پینے کے اسٹالوں کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔ ڈھاکا سے مغلوں اورنوابوں کادورتوکب کاختم ہوگیا مگرمغلائی کھانے آج بھی مشہورہیں۔ چوک بازارمسجدکے سامنے لگے ہزاروں اسٹالز پرلوگوں کااتناہجوم ہوتاہے کہ کان پڑی آوازسنائی نہیں دیتی۔ یہاں جالی کباب،تکہ کباب،چکن تکہ، شامی کباب،ستلی کباب،شاہی حلیم ،دہی بڑے،جیلاپی،بورو بپر پلائی کھائی اورسیکڑوں ڈشزدستیاب ہیں جوکہیں اورنہیں ملتیں۔ رمضان میں تولوگ دوپہر سے ہی اپنے پسندیدہ فوڈآئٹم خریدنے چوک بازارپہنچ جاتے ہیں اوربارش کے موسم میں اتنی بڑی تعدادمیں آنے والے گاہکوں کونمٹانا دکانداروں کے لیے مشکل ہوجاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.