تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:38

سابق چینی وزیرتجارت کی اہلیہ کیخلاف قتل کا مقدمہ، فرد جرم عائد

جیو نیوز - بیجنگ… چین میں برطانوی تاجر نیل ہیووڈ کو قتل کرنے کے الزام میں سابق وزیر تجارت بو شیلائی کی اہلیہ گو کائی لائی اور ان کے گھریلو ملازم کے خلاف ”قتل عمد“ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ این ہوئی کی ایک عدالت میں جرح کے بعد گوکائی لائی اوران کے گھریلوملازم ڑینگ شاوٴ ڑن پرفردجرم عائد کردی گئی۔۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اس بات کے ناقابل تردید اور ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ ملزمان نے تجارتی معاملے میں تلخ کلامی پر برطانوی تاجر کو زہر دے کر مارا۔ ملزمان کو ایک ماہ قبل گرفتارکیاگیا۔برطانوی تاجرنیل ہیوڈکوگزشتہ برس نومبرمیں قتل کیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.