27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:54
روس کی بحری افواج کی شام کے قریب بحیرہ روم میں مشقیں جاری
جیو نیوز - نکوسیا… روس کی بحری افواج کی بحیرہ روم میں مشقیں جاری ہیں۔روسی نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ ان کا شام کی بندرگاہ طرطوس پر واقع روسی اڈے پر جانے کاکوئی ارادہ نہیں ہے۔ بحیرہ روم میں روس کے بحری بیڑے میں شامل دس جنگی جہاز اور دس سپورٹ شپ معمول کی مشقوں میں مصروف ہیں۔ روس کی بحریہ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بحری بیڑہ شام میں طرطوس کی بندرگاہ نہیں جارہا، وہ اپنے منصوبے کے مطابق سفر کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طرطوس میں روسی اڈہ بہت مفید ہے کیونکہ یہاں سے جنگی جہازوں پر دور دراز مشن کیلئے آپریشنل لاگت کم آتی ہے۔اس سے پہلے میڈیا رپورٹس میں بتایاگیاتھا کہ طرطوس میں روسی اڈے پر کسی بھی ممکنہ حملے کی روک تھام کیلئے روس کے بحری بیڑے کا شام جانے کا امکان ہے۔