تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:54

امریکا کا مالی میں القاعدہ کے خلاف نئے اقدامات پر غور

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی افریقہ کے ملک مالی میں القاعدہ کے خلاف نئے اقدامات پر غور کیا جارہا ہے۔ امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری دفاع فور اسپیشل آپریشنز مائیکل کا کہنا ہے کہ امریکا القاعدہ کو مالی کے شمالی علاقوں میں قدم جمانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اوراس کے اتحادی ان علاقوں میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن سمیت مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مالی میں فی الحال القاعدہ کی توجہ علاقائی اور مقامی ایشوز پر ہے اور امریکا پر حملوں کی منصوبہ بندی کیلئے اسے استعمال نہیں کیا جارہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.