27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:54
ہر تین میں سے ایک ری پبلکن ووٹر اوباما کو مسلمان سمجھتا ہے،رپورٹ
جیو نیوز - واشنگٹن… ایک حالیہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ چار برس بعد بھی ہر تین میں سے ایک ری پبلکن ووٹر آج بھی امریکی صدر اوباما کو مسلمان سمجھتا ہے۔ جمعرات کو جاری ہونے والے پیو ریسرچ سینٹر کے سروے نے امریکی ووٹروں کی باخبری یا بے خبری کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ وہ امریکی جو اوباما کو مسلمان سمجھتے ہیں ان کی تعداد 2008 سے 2010تک ایک ہی رہی ،جو اب بڑھ گئی ہے۔ اس کے باوجود کہ چرچ نے اوباما کے مذہب کی تصدیق کی ہے ان کو مسلمان کہنے والے رجعت پسند ریپبلیکنز کی تعداد2008 کے مقابلے میں 2012 میں ڈبل ہوگئی ہے۔