تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 جولائی 2012
وقت اشاعت: 16:17

شامی حکومت حلب میں قتل عام کی تیاری کررہی ہے، امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکانے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شام کی حکومت ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر حلب میں قتلِ عام کی تیاری کر رہی ہے۔واشنگٹن میں امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے بتایا کہ ٹینکوں، ہیلی کاپٹر گن شپس اور جنگی جہازوں کی تعیناتی سے لگتا ہے کہ ایک بڑا حملہ ہونے والا ہے اوریہ گرتی ہوئی حکومت کا کنٹرول سنبھالنے کی ایک اور کوشش ہے۔ دوسری جانب اطلاعات کے مطابق حلب شہر میں باغیوں نے حملے کی تیاری میں ہتھیار اور طبی امداد کا سامان جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ امریکی ترجمان نے کہا کہ امریکا اس لڑائی میں مداخلت نہیں کرے گا اور باغیوں کو صرف غیر مہلک اشیاسے امداد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آگ میں مزید ایندھن ڈالنے پر یقین نہیں رکھتے،شام میں عوامی سطح پر بیرونی مدد کے لیے وہ شدت نہیں دیکھی گئی جو دوسرے ممالک میں تھی۔ ایک خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ باغیوں کو مواصلاتی آلات اور طبی امداد کا سامان دے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.