28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:45
کولوراڈو میں متعدد افراد کا قاتل نفسیاتی مریض قرار
جیو نیوز - ڈینور… عدالتی دستاویزات کے مطابق کولوراڈومیں فلم بیٹ مین کے پریمیئر میں فائرنگ کا مشتبہ ملزم نفسیاتی مریض ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیمز ہولمز نے فائرنگ کے واقعے سے پہلے یونی ورسٹی آف کولوریڈو میڈیکل اسکول کے اپنے استاد کو نوٹ بک بھیجی تھی جس میں واردات کا منصوبہ اور ڈرائنگ تک درج تھیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پیکیج اسکول کب پہنچا۔ پیر کو ہونے والی آئندہ سماعت کے دوران ہولمز پر 12 قتل اور 58 اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی جائے گی۔ جیمز ہولمز نے 20 جولائی کو، امریکی ریاست کولوریڈو کے ایک سینماہال میں، اندھا دھند فائرنگ کرکے 12 افراد ہلاک اور 58 کوزخمی کردیاتھا۔