28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:1
امریکا،ایری زونا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،3افراد ہلاک
جیو نیوز - فینکس… امریکی ریاست ایری زونا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،حادثے میں سابق امریکی اولمپئین اور اسکے بیٹے سمیت3افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاست ایری زونا کے ایک چھوٹے ایئرپورٹ سے سیسنا طیارہ پرواز بھرتے ہی گر کر تباہ ہو گیا۔حادثے میں دو مرتبہ کے امریکی اولمپئین پاٹ پورٹر، اس کا 15 سالہ بیٹااور بیٹے کا دوست ہلاک ہو گئے۔ایوی ایشن حکام کے مطابق طیارہ پورٹرشوقیہ پائلٹ تھا اور وہ خودطیارہ اڑا رہا تھا ،،طیارہ اڑتے ہیں ایک پہاڑی پر گرپڑا اور اس میں آگ لگ گئی۔پاٹ کی اہلیہ کے مطابق طیارے میں اس کے بیٹے کا دوست بھی تھا ، تاہم حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا ۔حکام حادثے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پورٹر نے 1984 اور 1988 کے اولمپکس کھیلوں کے دوران ایک ہزار میٹر دوڈ کے مقابلوں میں حصہ لیا