28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 15:13
پولینڈ میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 کوہ پیماء ہلاک
جیو نیوز - وارسا …پولینڈ میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 4 کوہ پیماء ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں ،واقعہ گزشتہ روز دارالحکومت وارسا کے جنوب میں واقع پہاڑی سلسلے ”پائنی“ میں پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ان افراد کی لاشیں پہاڑی کھائیوں سے برآمد کر کے ورثاء کے حوالے کردیں۔ ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی بھی شامل ہے۔