تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 جولائی 2012
وقت اشاعت: 21:36

انا ہزارے کے بھارتی حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی

جیو نیوز - نئی دہلی … بھارتی سماجی کارکن انا ہزارے کے حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دلی میں بھارتی سماجی رہنما انا ہزارے کے کارکنوں نے بھارتی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر مظاہرہ کیا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو رہائشگاہ کی جانب بڑھنے سے روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ کارکنوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.