تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جولائی 2012
وقت اشاعت: 5:58

شام میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہزارتک پہنچ گئی

جیو نیوز - دمشق…شام میں گزشتہ ایک برس سے زائدجاری حکومت مخالف تحریک میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20بیس ہزارسے زائدتک پہنچ چکی ہے۔برطانیہ میں قائم سیریئن آبزورویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حکومتی فورسز اور انکے حامی ملیشیاء کے ہاتھوں اب تک بیس ہزار سے زائد باغی جاں بحق ہوچکے ہیں۔دریں اثناء باغیوں کے زیر قبضہ شمالی شہر حلب میں سکیورٹی فورسز کا خونی کریک ڈاوٴن جاری ہے اور ہفتے کے روز شام کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.