29 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:3
اسرائیلی سیاحوں پر حملے کے الزام میں لبنانی گرفتار
جیو نیوز - لیماسول…قبرص نے اسرائیلی سیاحوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں لبنانی شہری کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔سات جولائی کو بحر قلزم میں واقع جزیرة قبرص کے شہرلیماسول کے ایک ریستوران سے لبنانی شہری کو اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ لندن سے وہاں پہنچا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق انہیں شبہ ہے کہ لبنانی شہری لندن سے یہاں اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کے لیے آیا ہے قلزم میں واقع جزیرة قبرص کے حکام نے ایک لبنانی شہری پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اسرائیلی سیاحوں پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی تاہم کسی کارروائی سے قبل ہی اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اسکو ملک کی ایک فوجداری عدالت میں بارہ ستمبر کو پیش کیا جائے گا۔