تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 جولائی 2012
وقت اشاعت: 13:52

ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک

جیو نیوز - اسلام آباد…ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک ہے۔گرمی میں اضافے نے برف کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔سندھ کے علاقوں سکھر،جیکب آباد،دادو،نواب شاہ میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔دِن کے اوقات میں لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔بلوچستان اور پنجاب کے علاقے بھی موسم گرم اور خشک ہے۔گرمی میں مسلسل اضافے نے برف کی طلب میں اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے برف فروخت کرنے والے من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں۔بلائی علاقوں گلگت بلتستان،کشمیر،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں موسم بہتر ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.