تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:58

آندھراپردیش میں ٹرین میں آتشزدگی،25افراد ہلاک

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ٹرین میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہوگئی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگنے کے بعد اسے ریل روڈ اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ حیدرآباد سے 5 سوکلومیٹر دور Nellore کے مقام پر آگ لگی۔آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ سے لگی تھی، آگ سے اب تک 25 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہیں ، جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈسٹرکٹ کلیکٹر کے مطابق ہلاکتو ں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.