30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:58
بھارت کے شمالی گرڈ اسٹیشن میں خرابی،پانچ ریاستیں متاثر
جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت کی 6بڑی ریاستوں میں گزشتہ 6 گھنٹے سے بجلی غائب ہے ،وی وی آئی پی سروس کوایمرجنسی پاور سروس دی جارہی ہے جبکہ کئی علاقے آئندہ 4 سے 5 گھنٹے تاریکی میں ڈوبے رہیں گے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق رات گئے 2 بجے شمالی گرڈ اسٹیشن میں فنی خرابی سے کئی ریاستوں کی بجلی بند ہوگئی۔ بھارت کی 6 ریاستوں دلی، اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، راجستھان، ہماچل پردیش کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھی بجلی سے محروم ہوگیا، حکام کے مطابق بجلی کی بحالی تک میٹروسروس بند رہے گی۔ گزشتہ کئی دن سے بجلی کی طلب میں اضافے کی وجہ سے گرڈ اسٹیشن متاثر ہوا جبکہ اگلے 4 سے 5گھنٹے میں بجلی بحال کردی جائے گی۔ وی وی آئی پی سروس کوایمرجنسی پاور سروس دی جارہی ہے۔ نارتھن ریلویز کے سی پی آر او نیرج شرما کے مطابق میٹرو سروس 25فیصد بحال ہونا شروع ہوگئی ہے، ڈیزل انجن کی مدد سے کئی ٹرین سروس شروع کردی گئی ہیں۔