تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:34

آندھرا پردیش، ٹرین میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد47ہوگئی

جیو نیوز - حیدرآباد… بھارتی ریاست آندھراپردیش میں ٹرین میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 47 ہوگئی۔ تامل ناڈو ایکسپریس کی ایک بوگی میں حیدرآباد سے 5 سوکلومیٹر دور Nellore کے مقام پر آگ بھڑک اٹھی۔ ٹرین کو ریل روڈ پر روک دیا گیا۔ خیال کیا جارہاہے کہ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ سے متعدد افراد ہلاک اور 22 جھلس گئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ آتشزدگی کے وقت سلیپر میں 72 مسافر سوار تھے جوساڑھے چار بجے آگ لگنے کے وقت سورہے تھے۔موقع پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ہلاکتو ں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کی جارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.