30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 10:34
فلپائن میں سمندری طوفان اور بارش، ایک شخص ہلاک
جیو نیوز - منیلا… فلپائن میں سمندری طوفان ، بارش اور سیلاب سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، سیکڑوں افراد محفوظ مقام پر منتقل ہورہے ہیں۔ دارالحکومت منیلا اور مرکینا شہر میں کمر تک گہرا پانی کھڑا ہوا ہے ، سیکڑوں رہائشیوں کو گھر چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، دریائے مرکینا میں بھی پانی کی سطح18 میٹر سے زیادہ ہوگئی ہے ، سیلابی پانی میں اضافے کی وجہ سے کاروباری مراکز بند کئے جارہے ہیں۔ ملک کے کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہے، درجنوں افراد گھر بار چھوڑ کر باسکٹ بال کورٹ میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ملکی پروازیں معطل کردی گئی ہیں، جبکہ سمندری سفر بھی نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔