تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
30 جولائی 2012
وقت اشاعت: 14:10

بھارت، گجرات فسادات میں 22افراد مجرم قرار

جیو نیوز - نئی دہلی… بھارت میں 2002کے گجرات فسادات کے مقدمہ میں ہائیکورٹ نے22افراد کو مجرم قرارردے دیا ہے،جبکہ بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی سمیت61افراد کو بری کردیاہے۔ 28فروری2002کو ریاست گجرات کے ضلع مہسنا کے ڈپڈادروازہ کے علاقے میں فسادیوں کے ہجوم نے 2بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد کو ہلاک کردیا تھا، بعد میں لاشوں کو جلادیا گیا تھا۔ مجرم قراردئے گئے 22 میں سے 21افراد کو قتل کی کوشش کا مجرم قرارد دیا گیا ہے،کسی کو بھی قتل کا مجرم قرارنہیں دیا گیا ہے۔ایک پولیس انسپکٹر کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے کا مجرم قراردیا گیا۔بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی گوسا کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا گیا۔ابتدائی طور پر 3خواتین سمیت 83افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.