31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 6:26
امریکا میں25سال قبل بچی چرانے والی عورت کو 12سال قید کی سزا
جیو نیوز - واشنگٹن…امریکا میں 25سال پہلے19 دن کی بچی چرانے والی عورت کو 12سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔1987میں ملزمہ’این پیٹ وے‘ نرس کا روپ دھار کر نیویارک کے ایک اسپتال سے19دن کی کارلینا وائٹ کو اٹھا کر لے گئی تھی۔ بچی کو اس کے والدین بخار کے علاج کے لیے لائے تھے۔ملزمہ نے 23سال تک کارلینا وائٹ کی اپنی بیٹی کی حیثیت سے پرورش کی۔اپنا برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے کارلینا کو شبہ ہوا تواس نے2011 میں گمشدہ بچوں کے ادارے سے رابطہ کیا۔ ڈی این اے ٹیسٹ اور تحقیقات سے کارلینا کے اصل والدین کا پتا چل گیا۔جس کے بعد ’این پیٹ وے “پر مقدمہ چلنا شروع ہوا تھا۔ اپنی گم شدہ بیٹی کو پا کرحقیقی والدین کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ تھا۔تاہم انہوں نے کہا کہ ملزمہ نے اُنہیں اپنی بیٹی کی پرورش کی خوشیوں سے محروم کردیا،اسے 12سال سے زائد سزا ملنی چاہیے تھی۔