تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 7:14

امریکا کی ریاست ایری زونا میں گرد کا طوفان

جیو نیوز - فینکس…گرد کے طوفان نے امریکی ریاست ایری زونا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔طوفان اور بارشوں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔ریاست ایری زونا کے دارلحکومت فینکس میں گرد کا طوفان آنے کے بعد گرد کے بادلوں نے شہر بھر کو ڈھک لیا۔طوفان کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلاب کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔ریاست ایری زونا اور ٹیکساس کے کچھ حصوں میں بجلی بند ہو گئی اورڈرائیونگ کے لئے حالات خطرناک ہو گئے تھے۔ماہرین کے مطابق گرد کے طوفان کا سلسلہ 1930کے بعد سب سے زیادہ شدید ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.