تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 8:53

شام کے باغیوں کو القاعدہ کی مدد حاصل ہے،امریکی میڈیا

جیو نیوز - واشنگٹن… امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف لڑنے والے باغیوں کو القاعدہ اور دیگر جہادیوں کی مدد حاصل ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگجو لیڈرابو خدر اور اس کے ساتھی القاعدہ کے لئے جنگ کر رہے ہیں۔ یہ جنگجو خود کو غرباء یا اجنبی کہتے ہیں تاہم یہ سب خود کو چھپا کر رکھنے کوشش کرتے ہیں اور القاعدہ کی شناخت واضح نہیں کرتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر اسد کے خلاف لڑنے والوں میں مقامی باغی گرپوں کے ساتھ دیگر عرب ملکوں اور مغربی ملکوں کے مجاہدین بھی شامل ہیں۔ شامی حکومت کی اپوزیشن اور ان جنگجووٴں کو بیرو ن ملک سے بڑے پیمانے پر امداداور عطیات مل رہے ہیں۔ ابو خدر کا کہنا ہے کہ وہ روزانہ فری سیرین آرمی سے رابطے میں رہتے ہیں ،کیونکہ اگر انہیں ہمای ضروت ہوتو فوراً ان کی مدد کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.