31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:43
افغانستان،کروڑوں ڈالر خرد برد کی وجہ سے ضائع ہوگئے
جیو نیوز - واشنگٹن… ایک امریکی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کے افغانستان میں جاری ترقیاتی پروگراموں میں لاکھوں ڈالر خورد برد کی وجہ سے ضائع ہورہے ہیں۔ امریکی کانگریس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں ایک دہائی کی جنگ اور 89ارب ڈالر مختص کرنے کے باوجود افغانستان کی تعمیر نو کا مقصد حاصل نہیں کیا جاسکا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2011میں افغانستان کے لیے مختص 40کروڑ ڈالر کا بیش تر حصہ منصوبہ بندی کے فقدان، ناقص پلاننگ اور غیرہنر مندی کی وجہ سے ضائع ہو سکتا ہے۔ ناقص تعمیرات اور خورد برد کی رپورٹیں ملنے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے اورامریکا اور افغانستان میں تحقیقات بھی جاری ہیں۔ 9لاکھ ڈالر ریکور کیے جانے کے علاہ 5کروڑ ڈالر کے متعدد معاہدے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔