تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
31 جولائی 2012
وقت اشاعت: 9:59

لیبیا، بری فوج کے سربراہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جیو نیوز - طرابلس… لیبیا کے بری فوج کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر، بن غازی میں قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔جنرل حفتر نے سابق حکمران مقتول کرنل قذافی کے حامیوں کو قاتلانہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔جنرل خلیفہ حفتر کرنل قذافی کے 1969ء انقلاب میں ان کے دست راست تھے۔ وہ لیبیا کی اعلی پالیسی ساز باڈی انقلاب کونسل کے رکن بھی تھے۔ یہ کونسل کرنل قذافی نے ملک میں انقلاب کے بعد قائم کی تھی۔ 1987 میں چاڈ اور لیبیا کی جنگ کے ایک برس بعد جنرل خلیفہ حفتر نے کرنل معمر القذافی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ انہوں نے لیبی فرنٹ کے عسکری ونگ کے پلیٹ فارم سے لیبیا بچاوٴ تحریک کی قیادت سنبھال لی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.